علاقائی

پھولنگر:گرلز کالج کی طالبات کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾گرلز کالج کی طالبات کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ۔طالبات ڈگری کالج برائے خواتین پھول نگر کی سینکڑوں طالبات کا رزلٹ کارڈنہ ملنے کی صور ت میں کالج کی طالبات کاملتان روڈبلاک،پولیس کی گاڑیاں طالبات نے روک لیں ،، زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئی احتجاج دوگھنٹے تک جاری رہا حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی دوسرے دن بھی کلاسز کا بائیکاٹ ڈگری کالج برائے خواتین پھول نگر کی طالبات اپنے حصول تعلیم کی خاطر میدان میں نکل آئیں۔حکومت پنجاب تعلیم کو کتنی اہمیت دے رہی ہے اس کا اندازہ پھول نگر سے لگایاجاسکتاہے جہاں سب کچھ چوپٹ ہے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین پھول نگر کی طالبات کے انٹرمیڈیٹ کی 200طالبات کو ابھی تک رزلٹ کارڈنہ مل سکا،جس پر طالبات کے لئے تعلیم کا حصول مشکل ہوگیا ،ڈگری کالج برائے خواتین پھول نگر کالج طالبات کے لئے مسائل کا گڑھ بن گیا ،دوسرے دن بھی کالج کی طالبات کا کلاسوں کا بائیکاٹ والدین پریشان ،یہ ہے معیارتعلیم ،جبکہ طالبات کا کہنا ہے کہ پرنسپل میڈم راحیلہ انتہا ئی کرپٹ ہے اور ہم سے رزلٹ کارڈ کا چار چار ہزار روپے مانگ رہی ہے ۔جس کی وجہ سے سال ضائع ہونے کا خدشہ، جبکہ طالبات کا کہنا ہے ہمیں بی اے میں ریگو لر کیا جائے پڑھتے ہم گو رنمنٹ کالج میں ہیں لیکن امتحان فارم پرائیویٹ کے جمع کروائے گئے ہیں طالبات نے ملتان روڈبلاک کرکے ریلی نکالی اور زبردست احتجاج کیا طالبات نے پولیس کی وین روک لی اور دھرنا دیا اور گورنمنٹ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker