تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

کالم : سانچ تحریر محمد مظہررشید چوہدری

کالم : سانچ

کم عمر ترین طویل قامت نوجوان حق نواز
تحریر محمد مظہررشید چوہدری

دنیا کے کم عمر ترین طویل قامت نوجوان حق نواز نے گزشتہ دنوں دی سماٹ سکول سٹی کیمپس ،احمدجلال کڈز کیمپس اور اوکاڑہ شہر کے اکثر پرائیویٹ سکولز کا دورہ کیا اُنکے دورے کا بنیادی مقصد اپنی بیماری کے علاج کے لیے فنڈ اکھٹا کرنا تھا حق نواز کے بارے میں ہمیں بھی جاننے کااشتیاق ہوا اسکی ایک بڑی وجہ تو ایف ایم 92&90 ریڈیو کے پروگرام آپکی آواز سید ندیم جعفری اور محمد مظہررشید چوہدری کے ساتھ کے سامعین کے لیے حق نواز کے بارے آگہی دینا تھی دوسری بڑی وجہ یہ جاننا تھا کہ حق نواز کے تیزی سے بڑھتے قد کی وجہ کیا ہے اور حق نواز کو اس قد کی وجہ سے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے حق نواز کے انکل انکے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں جو انکے بارے میں مکمل آگہی رکھتے ہیں جب مجھے اس بات کا علم ہوا کہ حق نواز کا قد غیر معمولی طور پر بڑھتا چلا جا رہا ہے اسکی سب سے بڑی وجہ انکی بیماری ہے جسکا ذکر آگے جاکر کالم میں کروں گا تو میں نے انکے بارے مختلف زرائع سے چند معلو مات حاصل کیں جوکہ ہم نے ریڈیو کے پروگرام میں سامعین کو بتلائیں حق نوا زپر ریڈیو پروگرام کر کے ہمیں کچھ اطمینان اس لیے بھی حاصل ہوا کہ اِس کو سُن کر بہت سی کالیں موصول ہوئیں جس میں حق نواز کو اسکی بیماری کے علاج کے لیے سپورٹ کرنے کا لوگوں نے ارادہ ظاہر کیا قارئین کرام ہماری معلومات کے مطابق حق نواز کو Tremor(رعشہ،کپکی)کی بیماری ہے اور کسی حد تک انکی آواز میں بھی رعشہ ہے اور اُنکے ہاتھ اور ٹانگوں میں بھی Deformity(ڈی فارمٹی) ہے جو کہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہے سننے میں آیا ہے کہ حق نواز بہاولپور میں رضاکار پولیس کے طور پر تقریبادو ہزار روپے وظیفہ و صول کرتے ہیں اُنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں تقریبا ہر دو گھٹنے کے بعد خوراک کی ضرورت پیش آتی ہے جس پر اُنکا مہینے میں 25سے30ہزار روپے سے زائد کا خرچہ آتا ہے حق نواز کسان فیملی سے تعلق رکھتا ہے اُنکے والد کی تقریباََ سات سال پہلے وفات ہو چکی ہے اُنکی والدہ زینب بی بی گاؤں کے بچوں کو قرآن پاک پڑھاتی ہیں جس سے اُنکی مالی ضروریات پوری ہوتی ہیں حق نواز دو بھائی اور تین بہنیں ہیں حق نواز نے غربت کی وجہ سے جماعت پنجم کے بعد سکول چھوڑ دیا حق نواز کے قد کا بڑھنا تقریبا 16سال کی عمر میں شروع ہواجوکہ اب تک بڑھتا چلاجا رہا ہے اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے حق نواز شہر شہر اور سکول سکول جا رہا ہے تا کہ وہ اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرسکے انکے ماموں صفدر ،حق نواز کے ساتھ ہوتے ہیں انہیں سات لاکھ سے زائدرقم چاہیے جس سے وہ اپنے دماغ کے ٹیومر کی سرجری کرواناچاہتے ہیں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے ڈکٹروں کے مطابق اسکے دماغ میں ٹیومرہے جو کہ ہار مونزکی بڑھوتری کا سبب بن رہے ہیں حق نواز کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ نہیں پارہا کہ اتنی بڑی رقم کا بندوبست کیسے کرے حکومت پاکستان خاص طور پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف اور دیگر مخیر حضرات سے حق نواز نے درخواست کی ہے کہ اسکے علاج کے لیے مناسب بندوبست کیا جائے حق نواز کو اپنے لباس،جوتے اور سونے کے لیے مناسب بیڈ اور سفر کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے آپ کو یاد ہو گا حق نواز نے ایک دفعہ اپنے ٹی وی انٹرویو میں فلمسٹار میرا ،اور ریحام خان سے شادی کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا حق نواز کے بارے میں پتا چلا ہے کہ انکا14میٹر کپڑے سے سوٹ تیارہوتا ہے جبکہ انھیں اپنی توانائی کو بحال رکھنے کے لیے خوراک میں 10سے12روٹیاں کی ضرورت ہوتی ہے یہ وہ معلومات ہیں جو ہمیں مختلف زرائع سے حا صل ہوئیں اب بطور مسلمان ،پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ انسانیت کے ناتے اس شخص کی مدد کریں میری اعلی حکومتی حکام سے بھی گزارش ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پاکستانی کی مدد کریں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker