تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

سانچ

MUHAMMAD MAZHAR RASHEEDتحریر : محمد مظہررشید
لیزنگ/اقساط پر اشیاء دینے والوں کی من مانیاں،معصوم /سادہ لوح افراد سے بینک چیک گارنٹی کے نام پر حاصل کر کے بلیک میل کرنے کاا نکشاف،عوام لٹ رہے ہیں قانون کے رکھوالے خاموشی کا لبادہ اوڑھے گہری نیند کے مزے میں ،اکا دکا کاغذی کاروائیاں انتظامیہ کی بڑی بڑی خبریں،پرچی جواء سے لُٹتی عوام لیزنگ کمپنیوں /اقساط پر اشیاء دینے والوں کے چنگل میں ،اقساط کی بروقت ادائیگی نہ کرسکنے پر کمپنیوں کے گماشتے /غنڈے گھروں پر حملہ آور ہونے لگے، اقساط پر اشیاء حاصل کرنے والے سود درسود کے چنگل میں پھنسنے لگے،وطن عزیزمیں چند ایک خودکشیوں کا سبب اقساط پر اشیاء حاصل کرنے والے بھی سامنے آنے لگے ،پرچی جواء اوراقساط کے چنگل میں پھنسانے والوں کو گرفت میں لینے کے لیے قانون پر عمل درآمد کون کروائے گا؟ شہر اوکاڑہ میں لیزنگ/اقساط پر اشیاء دینے کے لیے بڑے بڑے ہورڈنگ بورڈز اور بینرز آویزاں کیے جاتے ہیں جن پر بنیادی ضرورت کی اشیاء سے لے کر سامان تعیش خاص طور پر موٹر سائیکل تک سب کچھ اقساط پر حاصل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے یہ اقساط کی مدت ایک سال سے آٹھارہ ماہ عموماََرکھی جاتی ہے آجکل موبائل بھی اقساط میں روزانہ کی بنیاد پر دیے جانے کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے اقساط پر دی جانے والی اشیاء اپنی اصل قیمت سے ڈبل پر خریدار کو پڑتی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں نمود ونمائش کی ایسی دوڑ چل نکلی ہے کہ سکول /کالج اور کم آمدنی والے افرادبھی ایسی اشیاء خریدنے کو چل پڑتے ہیں جن کی انھیں ضرورت کم ہی ہوتی ہے لیکن معاشرے میں نمائش کے لیے پر تعیش اشیاء کو ضرورت کا درجہ دینے والے افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہے شہروں ،اور چھوٹے قصبات میں زیرو ڈاؤن پیمنٹ پر اشیاء حاصل کرنے کی دعوت دی جاتی ہے جس کے بدلے معصوم اور سادہ لوح افراد سے چند بینک چیک ،شناختی کارڈز کی کاپیاں اور کوئی ایک گواہ حاصل کیا جاتا ہے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگوں کو اقساط پر اشیاء حاصل کرنے کی ترغیب دینے والے ہی آپ کی جانب سے گواہ بن جاتے ہیں اور دوسری جانب کمپنیوں سے اپنا کمیشن گاہک لانے پر بھی حاصل کرلیتے ہیں اور بعد میں یہ ہی افراد کمپنیوں کی جانب سے آپ سے اشیاء کی قسط لینے بھی پہنچ جاتے ہیں قسط کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر یہ گماشتے چند دیگرغنڈوں کے ساتھ آپکو گھروں میں آکر دھمکیاں دیتے نظر آئیں گے ایسی کمپنیاں کھولنے والے اکثر بڑا وسیع نیٹ ورک رکھتے ہیں انکے پولیس،وکلاء کے ساتھ گہرے مراسم ہونے کے ساتھ ساتھ چند حصہ دار مختلف محکموں میں بھی موجود ہوتے ہیں جوکہ سرعام تو ملازم پیشہ ہی نظرآتے ہیں لیکن مبینہ طور پر ایسی کمپنیوں کی جانب سے اپنے خریداروں سے نارواسلوک برتنے پرکمپنیوں کے مالکان کا قانونی تحفظ کرتے ہیں اورانھیں خریدار کی جانب سے قانونی معاملات میں الجھنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مبینہ یہ کمپنیاں اپنے خریداروں سے گارنٹی کے نام پرحاصل کیے گئے بینک چیک اور شناختی کارڈز کی کاپیوں کو اپنی مرضی سے استعمال کرنے سے بھی باز نہیں آتے مختصر یہ کہ بعض ایسے افراد بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جو اقساط پر اشیاء تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن بروقت قسط جمع نہ کرواسکنے پر کمپنیوں کے گماشتوں سے اپنی تذلیل برداشت نہ کر سکنے پر خود کشی تک جا پہنچتے ہیں *

note

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button