پاکستانتازہ ترین

کالمسٹ کونسل آف پاکستان کیسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں ہے۔ عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی

اوکاڑہ﴿ نمائندہ خصوصی﴾ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے رینالہ خورد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی کو قائم ہوئے زیادہ ٹائم نہیں ہوا مگر اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔ پاکستان بھر سے کالمسٹ اس میں شامل ہورہے ہیں جو اس کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالمسٹ کونسل کا ہر ممبر صرف معاشرتی برائیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔اس میں اس کی کیسی سیاسی پارٹی سے محبت یا نفرت شامل نہیں۔سی سی پی کا ہر ممبر اس وقت اسکی ترقی کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ ان خیالات کااظہار عقیل خان نے ضلع اوکاڑہ کے کالم نویسوں سے ملاقات کرتے ہوئے رینالہ خورد میں کیا۔آج کل سی سی پی کے صدر ایم اے تبسم ضلع شیخوپورہ ،سینئرنائب صدر عقیل خان ضلع اوکاڑہ ، نائب صدر امتیاز علی شاکر ضلع لاہور اور جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی ضلع ملتان کے تنظیمی دورے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پرفرقہ وارانہ فسادات کرانے کی مبینہ سازش ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker