اسلام آباد﴿ سٹاف رپورٹر﴾ کالم نگاروں کودرپیش مسائل اوران کی فلاح وبہبود،تحفظ کے لئے ’’کالمسٹ کونسل آف پاکستان ‘‘(CCP)کا قیام عمل میں لایا گیا ‘اس کالمسٹ کونسل کے تحت ملکی وغیر ملکی سطح پر کالم نگاروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا‘اوران کی فلاح وبہبوداورتحفظ کے لئے ملکی وغیرملکی سطح پر اقدامات کئے جائینگے‘اس کالمسٹ کونسل کا قیام اس لئے بھی ناگزیر ہوچکا تھا،کیونکہ کچھ ’’ڈمی‘‘قسم کے اخبارات کے مالکان،ایڈیٹرزردصحافت کرتے ہوئے کالم نگاروں کے کالم ’’چوری‘‘کرکے دھڑلے سے اپنے نام کیساتھ پرنٹ کروارہے ہیں‘اس طرح لکھنے والے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انکی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے‘جس پر سینئرصحافی غازی شاہد رضا علوی کی دعوت پرپاکستان بھر سے معروف کالم نگاروں نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔’’کالمسٹ کونسل آف پاکستان‘‘کی ابتدائی ایگزیکٹوباڈی کا قیام باہمی مشاورت سے عمل میں لایا گیا ہے۔جس میں’’ کالمسٹ کونسل آف پاکستان ‘‘کے بانی ،چیئرمین سینئرصحافی غازی شاہدرضا علوی ہیں،جبکہ دیگرعہدیداران میں﴿صدر﴾ ایم اے تبسم،﴿سینئرنائب صدر﴾عقیل خان،﴿نائب صدر﴾امتیازعلی شاکر،﴿جنرل سیکرٹری ﴾فیصل اظفرعلوی،﴿ڈپٹی سیکرٹری جنرل﴾ تیمورحسن،﴿جوائنٹ سیکرٹری ﴾پروفیسررفعت مظہر،﴿فنانس سیکرٹری ﴾ساحرقریشی اور﴿انفارمیشن سیکرٹری﴾ کے لئے ذیشان انصاری کو باہمی مشاورت سے منتخب کیا گیا ہے‘ اس موقع پر ’’کالمسٹ کونسل آف پاکستان‘‘ کے بانی و چیئرمین‘ سینئر صحافی‘ کالم نگارغازی شاہد رضا علوی نے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کالم نگاروں کو اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑا ہونا چاہئے‘ انہوں نے کہا کہ اخبار مالکان کالم نگاروںکے ساتھ امتیازی سلوک ختم کریں‘ کالم نگار معاشرے کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘ انہوں نے زور دیا کہ کالم نگار اپنے کالموں کے ذریعے معاشرے میں ہونے والی نا انصافیوں اور سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کریں۔
nice step taken, keep the flag high.
shahzad ch
vice president Punjab,
Columnist Association of Pakistan