تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ باراوکاڑہ کے انتخابات میں کمبوہ لائرز فورم ،کمبائن فرینڈز گروپ آف لائرز اور اساس گروپ آف لائرز نے جی ڈی اے اور آرائیں گروپ کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کر دیا

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے) ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں کمبوہ لائرز فورم ،کمبائن فرینڈز گروپ آف لائرز اور اساس گروپ آف لائرز نے جی ڈی اے اور آرائیں گروپ کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کر دیا، تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل آصف شہزاد کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے انتخابات میں کمبوہ لائرز فورم نے جی ڈی اے کے امیدوار برائے صدر مرزا ذوالفقار علی اور آرائیں گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری محمد عظیم رانا کی حمایت کا اعلان کردیا حمایت کا اعلان گروپ کے چیئرمین شبیر کمبوہ ایڈووکیٹ نے کیا بار روم میں منعقدہ تقریب میں جی ڈی اے گروپ کے رہنما ممبر پنجاب بار کونسل آصف شہزاد چوہدری، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ریاض الحق، آرائیں گروپ کے رہنما و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری اسلم جاوید، چوہدری آصف ستار سمیت وکلاءرہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کمبوہ لائرز فورم کے علی اصغر کمبوہ، سعد رسول کمبوہ،سہیل صدیق کمبوہ،انجم جاوید کمبوہ،چوہدری کاشف کمبوہ، شفقت رسول کمبوہ سمیت گروپ کے تمام ممبران موجود تھے،کمبائن گروپ آف لائرز اور اساس گروپ آف لائرز نے بھی جی ڈی اے کے امیدوار برائے صدر مرزا ذوالفقار علی اور آرائیں گروپ کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری محمد عظیم رانا سمیت پورے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا حمایت کا اعلان کمبائن گروپ آف لائرز کے چیئرمین رائے سلیم رضا کھرل ایڈووکیٹ نے بار روم میں منعقدہ تقریب میں کیا۔جبکہ اساس گروپ آف لائرز کے چیئرمین راؤ محمد اجمل نے مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب میں کیا اس موقع پر جی ڈی اے گروپ کے رہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ریاض الحق، آرائیں گروپ کے رہنما سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری اسلم جاوید سمیت وکلاءرہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کمبائن گروپ آف لائرز کے سینئر رہنما مہر امیر کلاسن، مہراعظیم کلاسن،گلزار احمدکھچی اور اساس گروپ کے راؤ ذوالفقار سمیت دیگر ممبران موجود تھے٭

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker