تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹرز کل متاثر ہونے کا خدشہ

نیویارک (ڈیسک رپورٹر) دنیا بھر میں خفیہ سافٹ ویئر پروگرامز سے متاثرہ لاکھوں کمپیوٹرز میں کل انٹرنیٹ کی رسائی ختم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ Alureon/DNS Changer نامی وائرس پروگرام کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین انٹرنیٹ تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اس بات کی وارننگ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ برس کے آخر میں دی تھی تاہم 9 جولائی کو یہ سافٹ ویئر متاثرہ کمپیوٹرز میں انٹرنیٹ پروگرامز کو جام کر دے گا۔ ایف بی آئی کے انتباہ کے باوجود اس وقت دنیا بھر میں متاثرہ کمپیوٹرز کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ اس خرابی کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق پیرکی صبح9 بجے ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بیشتر متاثرہ افراد کو معلوم ہی نہیں کہ ان کے کمپیوٹرز وائرس پروگرام کے زیر اثر آچکے ہیں اور انٹرنیٹ روک جانے کے بعد انہیں ماہرین سے مدد لینا پڑے گی۔ کمپیوٹرز میں وائرس موجود ہونے کے لیے ایف بی آئی نے ایک ویب سائٹ لنک بھی دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker