پاکستانتازہ ترین

سردی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

coolاسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک جاری سردی کی شدید لہر نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سب سے کم درجہ حرارت ملک کے شمالی علاقہ جات کے شہر اسکردو میں منفی 14ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مری اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج درجہ حرات ایک ہوگیا جب کہ گزشتہ روز مری کا درجہ حرارت 8 تھا اور لاہور، سیالکوٹ، میانوانی، بہاونگر اور فیصل آباد میں دن کا درجہ حرارت 7 سات تھا،مختلف علاقوں میں سرد موسم سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا جب کہ میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ ہفتے بالائی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ دھند مزید دو دن تک جاری رہے گی جس کا دورانیہ 16سے 20گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مرکزی انجمن تاجران حجرہ شاہ مقیم کے نومنتخب صدر اور چیئر مین مجلس عاملہ نے حلف اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker