تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا شہر میں صفائی کا نظام دھرم بھرم

ٹیکسلا (نامہ نگار) ٹیکسلا شہر میں صفائی کا نظام دھرم بھرم ، راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سنیٹر ورکرز نے سرکاری کام کی بجائے اپنی اپنی الگ لاگیں لگا لیں، شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور م سنیٹر ورکرز غائب ، ٹیکسلا سروس روڈ پر صفائی کی ابتر حالت تاجروں کے لئے وبال جان بن گئی ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ساون کی بارشوں کی وجہ سے بلدیہ ٹیکسلا کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ریلوے لائن نہر کا اور بڑی پھاٹک ،مغل مارکیٹ و ملحقہ علاقہ بڑی جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق ڈھائی لاکھ آبادی کا ٹیکسلا شہر جس کی صفائی کے تمام تر انتظامات راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہیں جس میں وہ مکمل ناکام نظر آتی ہے ٹی ایم او کے خاکروب جو صبح سویرے شہر بھر میں جھاڑو وغیرہ کا کام کرتے ہیں صفائی کے دوران جتنے بھی پلاسٹک بیگ اکھٹے کیئے جاتے ہیں انکو بعد میں موقع دیکھ کر نالوں کے سپرد کردیا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بارش کے دوران پانی کے بہاؤ میں وکاوٹ پیدا ہو تی ہے اور پانی باہر ابل ابل سڑکوں پر بہتا ہے جو کہ ندی اور جھیل کا منظر پیش کرنے لگتا ہے محلہ پڑی کا سارا پانی نالہ بند ہونے کی وجہ سے ریلوے لائن میں آجا تا ہے جس سے ریلوے لائن پانی سے بھر جاتی ہے جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے انتظامیہ اور RWMC کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی پر سوالیہ نشان ہے ہر سال کروڑوں روپے کے خطیر فنڈز صرف صفائی کی مد میں ہڑپ کرلیئے جاتے ہیں جبکہ صفائی کہیں نظر نہیں آتی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے کسی عہدیدار کو سے اس بابت رابطہ کیا جائے تو انکا کہنا ہو تا ہے کہ میرا تو تبادلہ ہو گیا ہے ہر روز ان کے عہدیداروں کا تبادلہ ہو جا تا ہے جس سے صفائی کمپنی کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کویت: اسامہ بن لادن زندہ اور امریکی تحویل میں ہیں ، تجزیہ کار عبداللہ النفیسی کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker