پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا سے اموات 10 سے بھی نیچے آگئیں

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان میں کورونا سے اموات 10 سے بھی نیچے آگئیںپاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 698 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42095 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 698 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28386 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار 234 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23940 ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک کو پاکستان میں استعمال کی اجازت

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker