پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 454 ہوگئی

کراچی(پاک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 454 ہوگئی۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں اس وائرس سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 23 ، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 21 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker