بین الاقوامیتازہ ترین

چینی سائنسدانوں کا کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ

بیجنگ(ڈیسک نیوز)چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ہے جس کے مطابق دوا نہ صرف بیماروں کو تیزی سے صحتیاب کرتی ہے بلکہ وائرس کے خلاف مختصر المدت قوت مدافعت بھی فراہم کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوا اور ویکسین کی تیاریاں تیز ہوگئی جس کے بعد چین نے بھی دوا تیار کرنے کا دعوی کردیا۔چین کی پیکنگ یونیورسٹی میں تیار کی گئی دوا کی وائرس زدہ چوہے پر کامیاب آزمائش کرلی گئی جس کے نتائج کے طور پر دوا دینے کے 5 دن بعد چوہے سے وائرل لوڈ کم ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دوا میں نیوٹرلائز اینٹی باڈیز کو استعمال کیا گیا ہے اور یہ دوا بیماری کے عرصے کو کم کر کے مریض کو جلد صحتیاب ہونے میں مدد دے گی اور مریض کو کچھ عرصے کے لیے وائرس سے محفوظ بنادے گی۔ یہ دوا رواں سال کسی وقت یا موسم سرما میں ممکنہ دوسری لہر سے قبل استعمال کے لیے دستیاب ہوگی

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف میں پھوٹ، ناراض اراکین نے3ستمبرکوہنگامی اجلاس بلالیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker