پاکستانتازہ ترین

موذی کورونا وائرس سے مزید 135 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید135 افراد انتقال کرگئے جبکہ اس موذی وائرس میں مبتلا ہونیوالے2 ہزار566 افراد کے نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار752 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 926 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 68 ہزار 223 ہے اور 7 لاکھ 92 ہزار 522 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کےباعث سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9 ہزار 411 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 801، صوبہ خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، دارالحکومت  اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، صوبہ بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 79 ہزار 221، صوبہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، صوبہ  پنجاب 3 لاکھ 27 ہزار 362، صوبہ سندھ 2 لاکھ 99 ہزار 194، صوبہ بلوچستان 23 ہزار 866، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 423 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بھائی پھیرو میں بد ترین ٹریفک جام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker