پاکستانتازہ ترین

کورونا کے مزید 567 نئے کیسز رپورٹ،16 اموات

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک میں کورونا وائرس مزید سولہ جانیں لےگیا جبکہ پانچ سو سڑسٹھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 567 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی،کوروناوائرس سے مزید سولہ مریض جابحق ہوئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6654 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 مصدقہ کورونا کیسز اب تک سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ ایک ہزار،سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 ،خیبرپختونخواہ میں 38ہزار 598،،بلوچستان میں 15669،اسلام آباد میں 17ہزار996،گلگت بلتستان 4047 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 3437 مصدقہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 32062 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،اس وقت ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 793 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 74 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker