پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 9 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہی روز میں مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے 832  نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 832 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں اس وباء کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 895 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں 3 لاکھ 10 ہزار 491 کورونا مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 668 ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 210، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 677، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 526، خیبرپختونخواہ میں 39 ہزار 15، بلوچستان میں 15 ہزار 801، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 724 ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker