تازہ ترینعلاقائی

روئی خردبرد کرنےکےسکینڈل کامرکزی ملزم فیصل آباد سےگرفتار

پھولنگر﴿نامہ نگار﴾تھانہ سٹیپھولنگرکے مشہور ساٹھ لاکھ کی روئی خرد برد کرنے کے سکینڈل کا مرکزی ملزم فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم مراتب علی نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ ڈکیتی ہونے والی ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی روئی سے بھرا ٹرک پولیس تھانہ سٹی نے حراست میں لے لیا تھا۔تا ہم بعض معززین اور پولیس ٹائوٹوں کے ذریعے پولیس نے او نے لاکھوں روپے رشوت لے کر ٹرک اور ملزمان کو با عزت بری کر دیا تھا۔بعد ازاں آر پی او شیخو پورہ کی کھلی کچہری میں صحافی رانا دلشاد نے ان کی توجہ اس کھلی نا انصافی اور پولیس گردی کی طرف مبذول کرائی جس پر آر پی او نے ایس پی ہیڈ کوارٹر عرفان اللہ مروت کو معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔اس ضمن میں مقامی پولیس نے نہ صرف مذکورہ ٹرک اور ڈکیتی شدہ روئی کی گانٹھیں بھی بر آمد کر لیں بلکہ گزشتہ روز اصل ملزم کو بھی سمندری فیصل آباد سے گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تحقیقات سے نہ صرف نئے انکشافات سامنے آئیں گے بلکہ پیسوں کی بندر بانٹ میں شامل دیگر افسران کے نام بھی افشاں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  امن کی آشا،پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین ہاکی لیگ سے نکال دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker