پاکستانتازہ ترین

ارسلان افتخار کیس،کمیشن کی معیاد میں توسیع کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (نامہ نگار) ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے قائم شعیب سڈل کمیشن نے میعاد میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شعیب سڈل کمیشن نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ ارسلان افتخار پر الزام لگانے والا شخص ملک ریاض اب تک کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف بی آر سمیت متعلقہ اداروں نے ریکارڈ بھی کمیشن کو فراہم نہیں کیا ۔  ریکارڈ کے جائزے کیلئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل نہیں کی جا سکی ہیں۔ اس لئے کمیشن کی مدت میں توسیع کی جائے۔ سپریم کورٹ نے کمیشن کو ڈاکٹر ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے تیس دن کی مدت دی تھی جو آٹھ اکتوبرکو ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کسی بھی وقت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں،جسٹس شاکر اللہ جان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker