پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقراررکھنے کاحکم

اسلام آباد(بیوروچیف)  سپریم کورٹ نے سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، تمام اسٹیک ہولڈرز باہمی مشاورت سے سی این جی کی مناسب قیمت کا تعین کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی این جی کی قیمتیں ہم نے نہیں اوگرا نے متعین کی ہیں۔ کیس میں دلائل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ سی این جی جلائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پجارو اور مرسڈیز میں سی این جی چل رہی ہے لیکن غریب کا چولہا جلانے کیلئے گیس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker