بین الاقوامیتازہ ترین

بھارتی حکمراں کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آنے لگی، گائے ذبح کرنے پرعمرقید: قانون منظور

احمد آباد(مانیٹرنگ سیل) بھارتی حکمراں کی مسلم دشمنی کھل کر سامنے آنے لگی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے پرعمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا گیا جو آج سے نافذ العمل ہوگا۔ بھارتی وزیراعظٕ  نریندر مودی کی آبائی ریاست کی اسمبلی میں منظور کی گئی۔   قانون کے مطابق گائے کو ذبح کی غرض سے لے جانے والے شخص یا گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے والوں کو بھی دس سال کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا ۔ یہی نہیں بلکہ  گائے کو ذبح کی غرض سے لے جانے والے شخص یا گائے کے گوشت کی ترسیل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ نیا قانون آج سے نافذ العمل ہوگیا۔ وزیرداخلہ گجرات کا کہنا ہے کہ گائے بھارتی ثقافت کی علامت ہے اور عوام کی مشاورت کے بعد سخت سزاؤں کو قانون کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:زبردستی بچے اُٹھانے پر لوگوں کا پولیس اور سسرال والوں کے خلاف ملتان روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker