تازہ ترینعلاقائی

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکاکا CPOآفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکاکا CPOآفس راولپنڈی میں میٹنگ کا انعقاد۔گرفتاری مجرمان اشتہاری مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے پر 8 SHO’sکو شوکاز نوٹس جاری اچھی کارکردگی پر DSP ،SHO گوجرخان اور SHO جاتلی کو نقد انعام و سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔تفصیلات کے RPO راولپنڈی اختر عمر حیات لالیکا نے CPO آفس روالپنڈی میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں چلائی جانے والی خصوصی مہم کے ایک ماہ مکمل ہونے پر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں SSP آپریشنز راولپنڈی ،ڈویژنل SP’s ،SDPO’s اور SHO’s ضلع راولپنڈی نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران تمام تھانہ جات کی فرداًفرداً کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری زیر بحث لائی گئی۔گرفتاری مجرمان اشتہاری مہم میں سب سے بہتر کارکردگی دیکھانے پر SHO گوجرخان انسپکٹر مرزا زمان رضاء کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ دوسرے نمبر پر اچھی کارکردگی دکھانے پر SHO جاتلی کو 25 ہزار روپے نقد انعام معہ تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا جبکہ SDPO گوجرخان کو سرکل کی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔علاوہ ازیں گرفتاری مجرمان اشتہاری مہم میں ناقص کاکردگی دکھانے والے SHO’s جن میں SHOتھانہ مری ،SHO تھانہ کینٹ ،ویسٹریج ،کلرسیداں،کوٹلی ستیاں،سٹی ،پیرودھائی اور سابقہ SHO نیوٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے میٹنگ میں شرکاء کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ جات میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں ۔تمام ناکہ بندی پوائنٹس کی ڈویژنل SP’s اور SDPO’s خود نگرانی کریں۔RPO راولپنڈی نے مزید کہا کہ آئندہ ہونے والی میٹنگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو مزید نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے جبکہ ناقص کار کردگی دکھانے والے افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button