تازہ ترینکھیل

نواں انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

آسٹریلیا(نمائندہ سپورٹس) نواں آئی سی سی انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہورہاہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک سولہ ٹیموں کے درمیان اڑتالیس میچز کھیلے جائیں گے۔فائنل چھبیس اگست کوہوگا۔ آسٹریلیا انڈرنائنٹین ورلڈکپ کا دفاعی چیمپئن ہے۔ پاکستان ٹیم دوہزار چار اور چھ میں دوبار جونیئر ورلڈکپ جیت چکی ہے جبکہ دوہزار آٹھ اور دس میں پاکستان ٹیم نے فائنل کھیلاتھا۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان جونیئر ٹیم نے ایشین ٹائٹل جیتا ہے۔سمیع اسلم اورامام الحق سے ٹیم کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلیا کامقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کا میچ سری لنکا سے شیڈول ہے۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم زمبابوے سے کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں  خان لالا نے لالاکردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker