تازہ ترینکھیل

دورہ بھارت میں صرف سعید اجمل پر انحصار نہیں کیا جائیگا، مصباح

misbahلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے دورہ بھارت میں صرف سعید اجمل پر انحصار نہیں کیا جائے گا،پورا بالنگ اٹیک محنت کررہا ہے ،اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ بھارت کے لئے ہر کھلاڑی سخت محنت کررہا ہے ،اچھی پرفارمنس میدان میں نظر آئے گی ،بھارت میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے اور سب ہی اس پر فوکس کررہے ہیں ، پابندیوں سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی سمیت جو بھی ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی دکھائے گا،اسے ون ڈے میں شامل کیا جاسکتا ہے،سابق کپتان اور بیٹسمین انضمام الحق کا کیمپ میں آنا کافی مددگار ہے ،کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹوکاسول اسپتال کادورہ،ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker