تازہ ترینکھیل

پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو ڈھیر کردیا

ddبنگلور (نمائندہ سپورٹس) بنگلورمیں کھیلی جانے والی پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سور مائوں کو خاک چٹا دی۔ ابتدائی کھلاڑیوں کی ناکامی کے با وجود پاکستان نے بھارت کا ایک سو چونتیس رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا اوپنر ناصر جمشید اور احمد شہزاد بالترتیب دو اور پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ عمر اکمل بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں کپتان محمد حفیظ اور شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کو سنبھالا دیا ۔ محمد حفیظ نے سیریز کی پہلی نصف سینچری اسکور کی وہ اکسٹھ رنزبنا کر ایشانت شرما کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ شعیب ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے دوسری نصف سینچری بنائی ۔انہوں نے ستاون رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ شاہد آفریدی نے تین رنز بنائے جبکہ کامران اکمل نے ایک رن بنا یا ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث بھارت بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا۔ جیت کے لیے پاکستان کو ایک سو چونتیس رنز کا ہدف ملا تھا۔ بھارتی اوپنرز گوتم گمبھیر تینتالیس اور اجنکیا راہانے بیالیس رنز نے ااپنی ٹیم کو ستتر رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر لگتا تھا کہ بھارت ایک بڑا ہدف دے گا۔ لیکن پاکستانی بولرز اور فیلڈرز نے بھارتی بیٹسمینوں کو ایسا جکڑا کہ وہ بے بس ہوگئے۔ عمر گل نے تین اور سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہد آفریدی اور ڈیبیو کرنے والے محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ لی۔ فیلڈرز کی کارکردگی دکھاتے ہوئے دو بھارتی بیٹسمینوں کو رن آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:جلالیہ علماء فورم کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker