تازہ ترینکھیل

پاکستان نےانڈیاکو پہلےون ڈےمیچ میں 6 وکٹوں سےپچھاڑ دیا

nasir jamsheedچنائے (نمائندہ سپورٹس) چنائےکےایم چدم برم اسٹیڈیم میں شاہینوں نےبارش کے بعد بھارتی ارمانوں پر اوس گرادی۔۔میچ پرپہلےگرین شرٹس کےبالرزچھائےتوپھربلے بازوں نےبھارتیوں کی درگت بناڈالی ۔ ناصر جمشید رنز ایک سو ایک  اور شعیب ملک چونتیس رنز  بناکر ناقابل شکست رہے۔ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ۔۔۔ گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔۔۔ چنائے کے چدم برم اسٹیڈیم میں مصباح نے ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا۔ جنید خان اور عرفان کی طوفانی گیندوں نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کیا۔۔ جنید خان بھارتی ٹاپ آرڈر پر جھپٹے اورسہواگ۔ ویرات کوہلی، یووراج اورروہت شرما کوچلتا کیاجبکہ عرفان نے گوتم گھمبیرکی ڈریسنگ روم واپسی کاباعث بنے۔ انتیس پر پانچ وکٹیں گنواکر ۔۔۔ کپتان دھونی اور سریش رائنا نےبھارتی اننگزکوسنبھالادینے کےلئےاپناکاندھافراہم کیا۔ابتدائی خاموشی کے بعد دونوں نے نسبتا تیزی سے رنز میں اضافہ کیا جسکے دوران تہتر رنز کی شراکت ہوئی ۔ مصباح نےدھونی کا کیچ چھوڑکر بھارتی اننگز کومزید استحکام بخشا۔ سریش رائنا تینتالیس رنز بناکر حفیظ کا شکار بنے چھ وکٹیں ایک سو دو پر گرنے کے بعد دھونی نے ایشون کے ساتھ مل کر ایک سو پچیس رنز کی کی شراکت بنا ڈالی۔۔ کپتان دھونی ایک سو تیرہ اور ایشون اکتیس رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔  دو سو اٹھائیس کے تعاقب میں۔۔ پاکستانی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔۔ پہلی ہی گیند پر حفیظ بھوونیشور کمار کا شکار ہوئے،اظہرعلی بھی نو رنز بناکرانکی تقلید میں چلتے بنے۔ ۔یونس خان نے ناصر جمشید کے ساتھ مل کر۔ایک سو بارہ رنز کی شراکت بناکر۔ پاکستانی جیت کی بنیاد رکھی۔۔یونس خان اٹھاون رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق کو سولہ کے اسکور پر ایشانت شرما نے چلتا کیا۔ بھوونیشور نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے نواحی علاقہ مندہ خیل میں گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے چچا نے اپنی بھتیجی اور بھابھی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker