کھیل

ڈھاکا: پاکستان نے بھارت کو جیتنے کے لیے330 کا ہد ف دے دیا۔

ڈھاکا…ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستانی اوپنرز محمد حفیظ اور ناصر جمشید ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کرلیں ۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ105 اور ناصر جمشید112رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ایک روزہ میچوں میں ناصر جمشید کی یہ پہلی سنچری ہے۔دونوں بیٹسمینوں کے خلاف بھارت کے تمام بالرز بے بس نظر آئے اور ایسا لگ رہا ہے کہ ان کے پاس پاکستانی شاہینوں کے اسٹروکس کا کوئی توڑ نہیں۔محمد حفیظ اور ناصر جمشید نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاندار اسٹروکس کھیل کر سنچریاں مکمل کیں۔ ان کے علاوہ یونس خان نے تیز کھیلتے ہوئے 33 بالز پر ففٹی مکمل کی ۔ انہوں نے 52 رنز بنائے ، عمراکمل 28،شاہد آفریدی 9، حماد اعظم4 نے رنز بنائے۔ مصباالحق 4 اور عمر گل 0  رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ انڈیا کی طرف سے پروین کما ر  اور ڈنڈا نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker