کھیل

راولپنڈی:سپر 8 ٹی 20 کپ: فیصل آباد نے افتتاحی میچ میں پشاور کو ہرادیا

راولپنڈی(بیوروچیف)  فیصل بینک سپر 8 ٹی 20 کپ کے پہلے میچ میں فیصل آباد وولوز نے پشاور پنتھرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہرادیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور پنتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم راول پنڈی کی وکٹ پشاور پنتھرز کے بیٹسمینوں کو راس نہیں آئی اور وہ مقررہ 20 اوور میں 8وکٹ پر صرف 127رنز ہی بناسکے۔ محمد فیاض 23رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے۔ حسن محمود نے 3 اور ظہور احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں فیصل آباد وولوز کے بیٹسمین بھی کھل کر نہیں کھیل سکے لیکن علی وقاص نے 43 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی، آصف علی نے 29 رنز بنائے۔ محمداسلم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، عمرگل ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں  یوایس اوپن،سیمی فائنل میں اعصام روزے کی جوڑی کو شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker