کھیل

پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ 7 وکٹوں پر 191 رنز

ڈونیڈن… جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریزکے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر191 رنز بنالئے۔ میچ بارش کے باعث کچھ گھنٹے تاخیرسے شروع ہوا اورپہلے روز59 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ بدھ کو یونیورسٹی اوول ڈونیڈن میں میچ شروع ہوات تو کیویزکپتان روز ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہاشم آملہ 62 اور کپتان گریم اسمتھ نے 53رنز بنائے۔ کیویزباؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پروٹیز کے 4 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ جیکیوز روڈ ولف 46 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ کیویزکی طرف سے دو کھلاڑیوں کوٹیسٹ کیپ دی گئی جن میں کرگروان ویک اور روب نکول شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کرس مارٹن نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ، ڈگ بریسویل اور ڈینئل ویٹوری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:27ویں نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئین شپ صوبہ خیبر پختونخواہ نے جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker