کھیل

راولپنڈی: سیالکوٹ اسٹالینز نے پشاورپنتھر کو ہر ا کر فائنل میں جگہ بنا لی

راولپنڈی (بیوروچیف)  سپر 8 ٹی 20 کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے پشاور پنتھرز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ 198 رنز کے تعاقب میں پشاور پنتھرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 157 رنز بناسکی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور کے بیٹسمین بڑے ہدف کے تعاقب میں شروع سے گھبراگئے، البتہ گوہر علی نے جارحانہ بیٹنگ سے پشاورکی ٹیم کوکچھ امید دلائی، انہوں نے 68 رنز اسکور کیے۔ عبدالرحمان نے 3، رضا حسن اور رانا نوید نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ اس سے پہلے کراچی ڈولفنز پہلے سیمی فائنل میں لاہور لائنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بناچکا ہے۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کی شام 7 بجے کراچی ڈولفنز اور سیالکوٹ اسٹالینز کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکپتن:ساؤتھ پنجاب تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکپتن نے4گولڈ میڈل 1سلور میڈل اور2براؤن میڈل حاصل کرلیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker