تازہ ترینکھیل

بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان نہ آنے پر مایوسی ہوئی۔ ذکا اشرف

اسلام آباد (بیوروچیف) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس فیصلے میں بھارتی لابی کا کوئی ہاتھ ہے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ تاخیر کا شکار ہوگا۔ مہمان ٹیم کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ حیران ہیں کہ کرکٹ کے معاملات عدالتوں میں کیسے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے مزید ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔ ان ممالک کا نام نہیں لے سکتا، کہ کوئی لابی اور ہاتھ نہ دکھا دے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عدالت کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، قانونی ماہرین سے مشورے کے بعد ہی مزید کوئی مؤقف سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی عدالت میں بھارتی خاتون سفارت کارکی درخواست مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker