تازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کے لئے کسی پریکٹس میچ کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم دورے پر دو ٹی ٹوئینٹی، پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز میں آئی لینڈرز کے مقابل ہوگی۔ دورے کا آغاز جمعہ یکم جون کو ہمب نٹوٹا میں پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹوئینٹی بھی تین جون کو اسی مقام پرکھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچز سات، نو، تیرہ، سولہ اور اٹھارہ جون کو ہوں گے۔ تین میچزکی سیریزکاپہلاٹیسٹ بائیس سے چھبیس جون تک گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ تیس جون سے چار جولائی تک کولمبومیں کھیلا جائے گا۔ جب کہ آٹھ سے بارہ جولائی تک کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیمیں پالے کیلی کا رخ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کالانگ مارچ ،جے یو آئی( نورانی)کے وفد سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker