تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم کے 7 کرکٹرز 10 مئی کو کینیڈا جائیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)  قومی ٹیم کے 7 کرکٹرز 10 مئی کو کینیڈا جائیں گے، شاہد آفریدی، مصباح الحق سمیت دیگر شامل ہیں۔ دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کر کٹ ٹیم کا اعلان ہوگا ،اس ماہ کی 10تاریخ کو، لیکن قومی ٹیم کے وہ 7کر کڑز جو دورہ سری لنکا کی ٹیم میں جگہ بنانے کے بہت حد تک پرا مید ہیں، 10مئی کوکینیڈا جائیں گے۔ یہ کرکٹرز 12 مئی کو ایشیاء الیون کا میچ کھیلنے کے بعد 14 مئی کو واپس وطن پہنچیں گے۔ جن کر کڑز کو ایشیاء الیون میچ کیلئے مدعو کیا گیا ہے، ان میں بوم بوم شاہد آفریدی، کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، محمد حفیظ، حماد اعظم، عمرا کمل اور عمر گل شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button