تازہ ترینکھیل

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پلیئرزکوٹیم میں نہیں لاناچاہئے،سابق کرکٹرز

         لاہور (مانیٹرنگ  ڈیسک)  سابق کرکٹرز اقبال قاسم  اور سرفراز  نواز  نے  اسپاٹ  فکسنگ  کیس  کو پاکستان  کرکٹ پر بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ کیس  میں ملوث کرکٹرز  کی قومی اسکواڈ میں واپسی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستان کرکٹ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، آئی سی سی نے کیس میں ملوث تینوں قومی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر نہ صرف پابندیاں عائد کیں بلکہ لندن کی عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔ محمد عامر کے بعد محمد آصف بھی سزا پوری ہونے پر رہائی پا چکے ہیں جبکہ سلمان بٹ ابھی ڈھائی سال کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ ان کی رائے میں ان کرکٹرز کی قومی ٹیم میں واپسی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ دیار غیر سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے شہریوں سے ایف آئی اے تحقیقات کرتی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزائیں کاٹ کر آنے والوں سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے، وہ اس سلسلے میں وزیر داخلہ سے بھی بات کریں گے۔ سابق کرکٹرز کی رائے میں پی سی بی کو سزائیں بھگتنے والے کرکٹرز کی واپسی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے، اگر آئی سی سی نے ان پر عائد پانبدیاں ختم کیں تو وہ فیصلے کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button