تازہ ترینکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم 29مئی سے سری لنکا کا دورہ کرے گی

لاہور (نمائندہ سپورٹس لاہور)  دو ٹی ٹوئینٹی، پانچ ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم انتیس مئی سے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ اس سے پہلے دونون ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میزبان ٹیم دو صفر سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی جس میں کمارسنگا کارا چھیاسٹھ اعشاریہ دو صفر کی اوسط سے بنائے تین سو اکتتیس رنزکے ساتھ نمایاں ترین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے بیٹنگ کےشعبےمیں دوسری عمدہ پرفارمنس انجیلو میتھیئوز نےپیش کی جنہوں نے سینتالیس اعشاریہ سات پانچ کی ایوریج سے ایک سو اکیانوے رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ بولنگ کے شعبے میں فاتح ٹیم کے نوان کولاسیکرا سترہ اور رنگنا ہیراتھ پندرہ وکٹوں کے ساتھ قابل ذکر رہے۔  پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے چون کی اوسط سے دو سو سولہ رنزاسکور کئے جب کہ شعیب ملک باون اعشاریہ چارصفر کی ایوریج سے دو سو باسٹھ رنز جوڑے۔ بولنگ ڈپارٹمنٹ میں سعید اجمل چودہ وکٹوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے جگمگائے جبکہ دانش کنیریا نے ایک میچ میں سات شکارکئے۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:دوسرا سپرسیون کرکٹ ٹورنا منٹ ینگ سٹارالیون نے جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker