تازہ ترینکھیل

محمد حفیظ کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس)  پاکستان کرکٹ بورڈنے تینوں طرز کي کرکٹ کے لئے الگ الگ اسکواڈ اور کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں دورہ سری لنکا کے لئے محمد حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ دورہ سری لنکا کے لئے۔۔ قومی ٹیم کا اسکواڈ کو بدھ کو فائنل کئے جانے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تشکیل دیا جائے گاجس کے لئے محمد حفیظ کو کپتان بنانے کا امکان ہے۔ دوسرے مرحلے میں ون ڈے اور ٹیسٹ کے لئے بھی الگ الگ اسکواڈ تشکیل دیئے جائیں گے۔ دورہ سری لنکا کے لئے مصباح الحق کو ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا۔۔تینوں فارمیٹس کے وکٹ کیپیرز بھی الگ الگ منتخب کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  محصور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پٹیشن سماعت کے لیے منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker