کھیل

ابوظہبی: پاکستانی شیروں کی جیت

ابوظہبي(سٹاف رپورٹر) پاکستاني شاہينوں نے ابوظہبي ٹيسٹ ميں انگلینڈ کے شیروں کو ڈھیر کرديا ہے ۔۔۔ انگلش ٹیم ایک سو پینتالیس کے تعاقب میں باہتر رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔۔۔ پاکستان نے تين ٹيسٹ ميچوں کي سيريز جيت لي ہے ۔ عبدالرحمان کو آٹھ وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار ديا گيا ہے۔ ابوظہبي کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی جیت کی تکمیل عبدالرحمان کے اوور میں اس وقت ہوئي ہوئی جب اینڈرسن اونچا شاٹ کھیلنے کي کوشش ميں آئوٹ ہوگئے ۔۔۔ ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا تو انگلش ٹیم کو برتری حاصل تھی۔۔ اسد شفیق اور اظہر علی کی پانچویں وکٹ پر اٹھاسی رنز کی شراکت نے پاکستان کو میچ میں واپس لانے میں مدد فراہم کی ۔۔ اسد شفیق کے تینتالیس کے اسکور پر آئوٹ ہوتے ہی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم دو سو چودہ رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔۔ اظہر علی اڑسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔۔۔ مونٹی پنیسر کے حصے میں چھ وکٹیں آئیں۔۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے ایک سو پینتالیس رنز کا آسان ہدف ملا تھا ۔۔ لیکن حفیظ۔۔ سعید اور رحمان کے اسپن اٹیک نے انگلینڈ کو ہدف کا حصول ناممکن بنادیا ۔۔ اور انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف تاریخ کے کم ترین اسکور باہتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔کپتان اینڈریو اسٹراس بتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔۔ عبدالرحمان دوسري اننگز ميں چھ وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ رہے۔۔دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker