تازہ ترینکھیل

دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ،محمد سمیع کی واپسی

دورہ سری لنکا کے لئے تینوں فارمیٹس کی قومی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا، آل راوٴنڈرمحمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیسٹ اورون ڈے ٹیم کیلئے مصباح الحق کوکپتان برقرارکھا گیا ہے۔ تینوں فارمیٹس کے لئے اسکواڈ کے ناموں کا اعلان چیف سلیکٹراقبال قاسم نے چیئرمین پی سی بی اوردیگرحکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے خالد لطیف، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر اکمل، شکیل انصر، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، عمر گل، سہیل تنویر، سعید اجمل، رضا ، حارث، محمد سمیع، حماد اعظم ناصر جمشید کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کیلئے محمد حفیظ، ناصر جمشید، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، عمر گل، راحت علی، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد سمیع، اسد شفیق، اعزاز چیمہ، اظہر علی اور عمران فرحت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں محمد حفیظ، توفیق عمر، اظہر علی، مصباح الحق، یونس خان، اسد شفیق، عدنان اکمل، عمر گل، سعید اجمل، عبدالرحمان، محمد سمیع، فیصل اقبال، جنید خان، محمد طلحہ، محمد قیوم ڈوگراور اعزاز چیمہ کو موقع دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  افضل کھوکھر کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker