تازہ ترینکھیل

ناصر جمشید انجری کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید انگلی میں فریکچر کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر ہوگئے۔ سولہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ناصر جمشید کو دورہ سری لنکا میں شامل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انجری کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں چار سے چھ ہفتوں تک کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ناصر جمشید نےدوہزار بارہ ایشیا کپ کے دوران میزبان بنگلہ دیش کیخلاف نصف سنچری اور روایتی حریف بھارت کیخلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کیا تھا۔ بائیس سالہ نوجوان کرکٹر کے متبادل کا اعلان ٹیم مینجمنٹ جلد کریگی۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کا دو ارب سے زائد خسارے کا بجٹ پیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker