تازہ ترینکھیل

لارڈز ٹیسٹ:گوروں نے ویسٹ انڈیز کو5 وکٹ سےشکست دیدی

لارڈز(نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے ہراکر تین ٹیسٹ میچوں پر مبنی وزڈن ٹرافی میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔اس سے قبل انگلینڈ نے میچ کے پانچویں روز جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسکا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 10رنز تھااور اسے میچ جیتنے کے لیے 181رنز درکار تھے،تاہم ویسٹ انڈین بولروں نے یکے بعد دیگر دو مزید وکٹیں حاصل کیں۔ جن میں کیون پیٹرسن 13بھی شامل تھے کو پویلین لوٹا کر میزبان ٹیم کو مکمل طور پر دباؤ میں لے لیا تاہم اس موقع پر الیسٹر کک79اور ای این بیل 63(ناقابل شکست)نے انگلش ٹیم کی ڈوبتی نیا کو نہ صرف کنارے لگایا بلکہ کامیابی بھی دلائی۔جب میچ ختم ہوا تو انگلینڈ مطلوبہ ہدف 46.1اوورز میں 193رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روش نے تین جبکہ سامی اور گبریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں شاندار بولنگ پرفارمنس پر نوجوان انگلش پیسر اسٹورٹ براڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں یوٹیوب جزوی طور پر بحال کر دی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker