تازہ ترینکھیل

مصباح الحق کواعتراض، سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کا معمہ حل نہ ہوسکا

کراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ پر تاحال کسی بھی کرکٹر نے دستخط نہیں کیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کومصباح الحق نے سائن کرنے سے منع کیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کو 4 دن گزرچکے ہیں مگر ابھی تک کسی کھلاڑی نے اس پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرز نے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی ہدایت پر سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کئے ہیں۔ بعض کرکٹرز کا موٴقف ہے کہ لاہور میں ٹارگٹ میچ کے دوران مصباح الحق نے ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے ذریعے کھلاڑیوں کو پیغام پہنچایا کہ 29 صفحات پر مشتمل سینٹرل کنٹریکٹ کی بعض شقیں اْن کیلئے مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں لہٰذا کوئی بھی کھلاڑی دستخط نہ کرے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات کرکے شقوں کو تبدیل کرانے کی کوشش کریں گے جس کے بعد کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کریں

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:لالہ رخ واہ کینٹ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا41 واں سالانہ جلوس مرکز جامعہ رضویہ سے شروع ہوکرعید گاہ میں اختتام پذیرہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker