تازہ ترینکھیل

پاکستان کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ: سری لنکاکو ایک صفر کی برتری

سری لنکا(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سینتیس رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو بتیس رنز بنائے۔ ابتداء میں پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف انتالیس رنز پر میزبان ٹیم کے چار کھلاڑی پویلیئن لوٹ گئے۔ تھیسارا پریرا بتیس اورتھرمانے تیس رنزبناکر نمایاں اسکورر رہے۔ سہیل تنویر نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین بولنگ کراتے ہوئے چار اوورز میں بارہ رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف پچیانوے رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ احمد شہزاد چھتیس اور عمر اکمل بارہ رنز بنا سکے۔ پاکستان کے نو کھلاڑی سنگل فیگر میں رھے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button