تازہ ترینعلاقائی

مصباح الحق سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی کولمبو روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکا کے لئے روانہ ہورہے ہیں،کپتان مصباح الحق سمیت قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی لاہور ائرپورٹ سے نجی ائر لائن کے ذریعے دبئی کے راستے کولمبو روانہ ہوئے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں اظہرعلی، محمد سرفراز، عمرچیمہ ، اور عبدالرحمان شامل ہیں جو سری لنکا میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔ون ڈے سیریز 7 جون سے شروع ہو گی۔تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پرامید نظر آرہے تھے۔اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہے ہیں جن میں سری لنکا کو ایک میچ کی برتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  توہین عدالت کابل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker