اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں عمدہ کارکردگی پرآل راؤنڈرسہیل تنویر کو ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ آل راؤنڈرسہیل تنویر کو دورہ سری لنکا کیلئے صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے دوٹی ٹوئنٹی میچزمیں چار وکٹیں حاصل کرکے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے پی سی بی سے انجرڈ اوپنر ناصر جمشید کی جگہ سہیل تنویر کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ چیف سلیکٹراقبال قاسم نے سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد آل راؤنڈرکی اسکواڈ میں شمولیت کی سفارش کی جسے چیئرمین پی سی بی نے منظورکرلیا۔ سہیل تنویرکی شمولیت کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی وطن واپس آرہے ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق سمیت ون ڈے اسکواڈ کے نو کھلاڑی سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔ سہیل تنویر قومی ٹیم کی مصروفیت کی وجہ سے ووسٹر شائر کی جانب سے فرینڈز لائف ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچز نہیں کھیل سکیں گے
You must be logged in to post a comment.