اسلام آباد (بیورو چیف) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ سال فروری میں تین ٹیسٹ، دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے جنوبی افریقا کا دورہ کریگی۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کیجانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کے بعد پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان تین فارمیٹ کی سیریز کھیلی جائیگی۔ ابتدائی مرحلے میں یکم فروری سے ٹیسٹ میچز کھیلے جائینگے۔ دوسرے مرحلے میں یکم اور تین مارچ کو ٹی ٹوئنٹی میچز اور پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز دس سے چوبیس مارچ تک منعقد ہوگی۔
You must be logged in to post a comment.