کھیل

اجمل اور رحمٰن 10 بہترین باؤلروں کی فہرست میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےدنیا کے دس بہترین باؤلروں کی اپنی تازہ فہرست جاری کی ہےجس میں پاکستان کے سعید اجمل اورعبدالرحمٰن کے نام بھی شامل ہیں۔ اتوار کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں آئی سی سی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو اسپن باؤلرز 23 سالوں میں پہلے کبھی اس فہرست کا حصہ نہیں بنے ہیں۔ اس سے قبل ستمبر 1988 میں جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کے لیگ اسپنر عبدالقادر اوردائیں ہاتھ سے اسپن باؤلنگ کرانے والے اقبال قاسم کے نام شامل تھے اجمل اور رحمٰن کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ہفتہ کو ابوظہبی میں پاکستان نے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست انگلینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو، صفر سے جیت لی ہے۔ رحمٰن نے دوسری اننگز میں 25 رنز کے عوض انگلش ٹیم کے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان کو میچ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دنیا کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پرجنوبی افریقہ کے ڈیل سٹائن، دوسرے پر سعید اجمل اور تیسرے پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہیں جبکہ عبدالرحمٰن نویں نمبر پر ہیں۔ اجمل اور رحمٰن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری حالیہ سیریزمیں دو ٹیسٹ میچوں میں اب تک بالترتیب 17 اور 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق بھی اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی مرتبہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں کی آئی سی سی کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں اول نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا، دوسرے پر جنوبی افریقہ کے یاک کیلس اورتیسرے پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ہیں، جبکہ مصباالحق آٹھویں نمبر پر ہیں۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ دوبئی میں 3 فروری کو کھیلاجائے گا۔ اس گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  امرتسر: کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان آج سیرا سےمقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker