تازہ ترینکھیل

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے 6کھلاڑی سری لنکا روانہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس) بائیس جون سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچزکی سیریز کے لئے کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑی لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئے۔ سری لنکا روانہ ہونے والوں چھ کھلاڑیوں میں توفیق عمر ،ایوب ڈوگر ،آفاق رحیم ،فیصل اقبال ،جنید خان اور عدنان اکمل شامل ہیں۔روانگی سے قبل علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والےایوب ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے جارہا ہوں اور امید ہے کہ ملک کے لئے اچھی پرفارمنس دوں گا۔اس موقع پر فیصل اقبال نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماحول کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ تربیتی کیمپ میں ماحول کے مطابق پریکٹس کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:دوسرا سپرسیون کرکٹ ٹورنا منٹ ینگ سٹارالیون نے جیت لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker