تازہ ترینکھیل

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا

گال(نمائندہ سپورٹس یاسر خان)  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ۔۔ تین ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے ۔۔ گال میں کھیلے جانے والے ۔۔پہلے ٹیسٹ میں ۔۔ مہمان ٹیم کو ۔۔ اپنے کپتان ۔۔ مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں ہونگی ۔۔ ایک روزہ سیریز میں ۔۔۔ تین ایک سے فتح حاصل کرنے والی ۔۔ میزبان ٹیم ۔۔ ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرنے کی خواہش مند ہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ۔۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ۔۔۔ کل سے گال میں شروع ہورہا ہے ۔۔ سری لنکن کپتان ۔۔ مہیلا جے وردھنے کہتے ہیں کہ ۔۔ ان کی ٹیم ٹیسٹ سیریز جیت کر۔۔ گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کی خواہش مند ہے۔۔ مہیلا کےمطابق۔۔ ون ڈے سیریزکی فتح ۔۔ ماضی کی بات ہوگئی ۔۔ سری لنکا کے لیے پاکستان کو ٹیسٹ میں شکست دینا ایک مشکل چیلنج ہے۔۔ پاکستانی ٹیم باصلاحیت ہے جو ۔۔ ٹیسٹ سیریزمیں کم بیک کرنے کی اہل ہے۔۔ مہیلا جے وردھنے نے امید ظاہر کی کہ ۔۔ ٹیم ۔۔ ٹیسٹ سیریزمیں اچھی پرفارمنس پیش کرےگی ۔۔ سری لنکن کپتان کی یہ خواہش بالکل درست لگتی ہے کیونکہ ۔۔  سري لنکا کی کرکٹ ٹیم اپنے آخری چودہ میں  سے۔۔ چھ ٹیسٹ ہار چکی ہے اورصرف دوٹيسٹ ہی جیت پائی ہے ۔۔ رواں برس اپريل ميں انگلينڈ کے خلاف اس کي ہوم سيريز برابررہی تھی ۔۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق۔۔۔ صبح دس بجے شروع ہوگا

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ دوسراسیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کو جیت کیلئے329رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker