تازہ ترینکھیل

پاکستان کے خلاف سری لنکا نے دووکٹوں پر تین سو رنز بنا لئے

گالے(نمائندہ سپورٹس)  گالے ٹیسٹ کےپہلےدن کھیل ختم ہونےپرتلکارتنے دلشان اور سنگا کاراکی شاندار سنچریزکی بدولت سری لنکانےدووکٹوں پرتین سورنزبنالیئے۔۔گرنے والی دونوں وکٹیں سعید اجمل نے حاصل کیں۔ گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے میچ میں آئی لینڈرزنےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ تریسٹھ رنزپرگری جب تھرنگا پاراناویتانا چوبیس رنزبناکرسعید اجمل کاشکاربنے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں دلشان اور سنگاکارا نے ایک سو چوبیس رنز کا اضافہ کیا۔ دلشان شاندار سنچری اسکورکرنے کے بعد ایک سو ایک رنز بناکرسعیداجمل کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ دن کے کھیل میں پاکستانی بولرزنے بیشتروقت دفاعی انداز ختیارکئےرکھاجس کی  وجہ سے انہیں کامیابیاں نہ  مل سکیں۔۔دن کا کھیل ختم ہونے پرکمارسنگاکاراایک سوگیارہ اور کپتان مہیلا جئےوردھنے پچپن رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ ریگولر کپتان مصباح الحق پر ایک میچ کی معطلی کے باعث محمدایوب ڈوگرپاکستان کی جانب سےپہلا ٹیسٹ کھیل رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مشرف بعض عناصر کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کے خلاف سازش کر رہیں ہیں،آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker