تازہ ترینکھیل

گال ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم فال آن ،پوری ٹیم سورنزپرڈھیر،بیٹنگ لائن ناکام

گال (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام ہوگئے۔ پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل تباہ ہوگئی۔ پوری ٹیم صرف سو کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کی جانب سے پہاڑ جیسے اسکور کا مقابلہ نہ کرسکی۔ گرتی دیوار کو سری لنکن بولرز کے تابڑ توڑ حملوں نے مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا اور تمام کھلاڑیوں نے 100 کے رنز پر آؤٹ ہو کر واپس پویلین کی راہ پکڑی۔  تیسرے دن کے کھیل کا آغاز یونس خان کی بیٹنگ سے ہوا جو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عدنان اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور صرف 9 رنز کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔ فاسٹ بولر عبدالرحمان صرف ایک رن کا تحفہ دے سکے۔   گزشتہ روز بھی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ کوئی بھی بلے باز جم کر وکٹ پر نہ کھیل سکا۔ دوسرے دن کے اختتام تک 48 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر محمد حفیظ 20 توفیق عمر 9 پر ہی چلتے بنے۔  اظہر علی، سعید اجمل اور اسد شفیق صفر کا داغ لیے واپس لوٹ گئے۔ سری لنکا کی جانب سے کولسیکارا اور سورج رندیو نے دو دو اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 300 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا۔ دلشان اور سنگاکارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں۔ دلشان 101 رنز پر آؤٹ جبکہ کمارا سنگا کارا پاکستان کے خلاف اپنی تیسری اور ٹیسٹ کیریئر کی نویں ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ان کے ساتھی کھلاڑی پردیپ کے آؤٹ ہونے کے بعد انہیں 199 رنز کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا اور ٹوٹل کو 472 رنز تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جہنوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حفیظ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button