تازہ ترینکھیل

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 209 رنز سے ہرا دیا

گالے(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دو سو نو رنز سے کاميابی حاصل کرلی۔ پهاکستان کی ٹيم دوسری اننگز ميں تين سو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تين ميچوں کی سريز ميں سی لنکا نے ايک صفر کی برتری حاصل کرلی۔گال میں پاکستان نے چوتھے دن چھتیس رن تین کھلاڑی آئوٹ سے نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔ نائٹ واچ مین سعید اجمل بارہ رنز بنا کر رن آئوٹ ہوگئے۔ یونس خان نے اسد شفیق کیساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اکیاون رنز کا اضافہ کیا۔ اسد شفیق اسی رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ یونس خان کوامپائر اسٹیو ڈیوس نے ستاسی رنز پرغلط کیچ آئوٹ قرار دیا۔ یونس پہلی اننگز میں بھی غلط ایل بی ڈبلیوقراردیے گئے تھے۔محمد ایوب بائیس اور عبدالرحمٰن چودہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ عدنان اکمل چالیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سيريز کا دوسرا ٹيسٹ تيس جون سے کولمبو ميں کھيلا جائيگا۔

یہ بھی پڑھیں  انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جا سکتا ہے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker