تازہ ترینکھیل

انڈر19 کرکٹ: پاکستان نے ملائشیا کو 249 رنز سے شکست دے دی

کوالالمپور(نمائندہ خصوصی)  پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ملائیشین ٹیم کو249 رنز سے شکست دے دی۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے سیلانگور کرکٹ کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر ملائیشین ٹیم کو303رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں ملائیشین ٹیم کے تمام کھلاڑی30.3اوورز میں صرف53رنز بنا کر ڈھیر ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے عمروحید76رنز، کپتان بابر اعظم 68محمد نواز53امام الحق50اور سمیع اسلم47رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ملائیشین بالرز کی جانب سے  محمد شہادت، انوار رحمن، ایس کے جی کرشنن اورپوتھرن نادائیسن نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ملائیشین ٹیم کی بلے بازی پاکستانی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور تمام کھلاڑی53رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3جب کہ عزیز اللہ اور میر حمزہ نے 2، 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:ایٹمی پاکستان زیادہ دیراندھیروں میں نہیں رہے گا۔طارق سعید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker